Tuesday 8 November 2016

Workout tips that may help you break fat loss plateau

Only 3-4 days a week is plenty.
One day workout and then the next two days you skip, you may go for walk or yoga. This two day rest period is for your muscles to rest and recover from wear and tear and also for developing. When you over work your muscles your body overproduces a hormone called cortisol, it stops your body from losing fat.
In gym, do not make the mistake of doing too much cardio. doing a lot of cardio thinking you are burning calories is the wrong approach. It makes you hungrier and exhausts you. Do just enough cardio, it can be like 10-15 minutes, to get your heart rate up. I see people going on treadmill for half an hour or one hour at high speed with too much incline. It is unnecessary.
Then you do targeted training, know your muscle groups, the machines usually have pictures on them highlighting the targeted muscle groups. So you can do biceps, triceps, pectoral muscles, and shoulders one day. Don't do the same machine workout every time even at the gym. Try dumbbells, try different exercises, body weight exercises, such as bench presses etc. Because if you do the same exercises your body and muscles get used to it, even if you keep increasing the challenge by adding reps, sets and weight, still it is the same muscles you are working on.
Do your core, ie, upper and lower abs, obliques, muffin top on one day. Do your legs, inner and outer thighs/ adductors and abductors, glutes, hams, quads, knees and calves, on another. You still have one more possible day, it can be either full body workout or you can do chest and back.
Or another approach is you do full body workout every time after skipping two days but you keep changing your workout either weekly or daily.
Remember to stretch the muscles you worked at the end of each session.
Do not omit oil completely, add olive oil and at least one egg yolk in your food, good fats help you lose weight.
Add lots of leafy green vegetables to your meals they will help you lose weight.
Also start an early morning metabolism booster such as just warm water or with one or more things added such as honey, lemon, cinnamon, apple cider vinegar etc




ورزش اور کھانے کی میں تبدیلی جو آپکو ویٹ لاس پلیٹو سے نکال سکتی ہے
ویٹ لاس پلیٹو یعنی وزن کم ہونا رک جانا۔ ہم سبھی کہ ساتھ ہوتا ہے کہ کچھ عرصہ کیلئیے وزن کم ہوتے ہوتے رک جاتا ہے۔ خاص طور سے اگر دس پندرہ کلو کم ہو چکا ہو۔ ایسا اس لئیے ہوتا ہے کہ ہمارا جسم اس تبدیلی کو روکنے کی کوشش کرتا ہے۔ جسم میں فاضل چربی دراصل کسی ممکنہ قحط یا کسی اور وجہ سے خوراک کی کمی یا کمزوری کی صورت میں ہمیں زندہ رکھنے کا قدرت کا بنایا نظام ہے۔ لیکن ایسی نوبت تو آتی نہیں خوراک کی فراوانی ہی رہتی ہے۔ لیکن ہمرے جسم کا یہ قدرتی دفاٸ نظام ہمیں اس خطرے کے پیش نظر بچانے کی کوشش کرتا رہتا کہ کہیں خوراک کی کمی کی صورت میں مر نہ جائیں۔ اسی کوشش کا ایک پہلو ویٹ لاس پلیٹو ہے جب آپکا جسم آپکی بہت کوشش کے باوجود فاضل چربی کو مزید کم ہونے سے روکتا ہے۔
3-4 دن کی ورزش کافی ہوتی ہے۔
ایک دن ورزش کرئیے اور اس سے اگلے  ایک یا دو دن اپنے پٹھوں کو آرام کرنے کا وقت دیجئیے۔ ان دنوں میں آپ پیدل چلنا یا یوگا کر سکتی/سکتے ہیں۔ یہ دو دن آپ کے پٹھوں کو آرام، بننے اور ٹھیک ہونے کیلئیے درکار ہوتے ہیں۔ یعنی پٹھے مضبوط ہونگے اور بہتر کام کریں گے۔  اگر آپ رعزانہ ورزش کریں تو اس زور/stress کی وجہ سے آپکا کسم ایک ہارمون بناتا ہے، کارٹی زول جس کی وجہ سے فاضل چربی خاص طور سے پیٹ،کولہوں اور ران کی چربی، کم نہیں ہوتی۔
جمنیزیم یا جم میں بہت زیادہ کرڈیو ویسکولر ورزش یا کارڈیو یا وہ ورزش جس سے دل کی دھاڑکن تیز ہو مثلاً بھاگنا دوڑنا، اچھلنا کودنا، ایروبکس ٹریڈمل وغیرہ نہ کریں۔ ہم سوچتے ہیں کہ زیادہ کارڈیو کرنے سے زیادہ کیلوریز/حرارہ استعمال ہونگے تو ہم دبلے ہو جائینگے۔ لیکن دراصل زیادہ کارڈیو کرنے سے ہماری بھوک بھی بڑھتی ہے اور تھکن بھی ہوتی ہے۔ ٹریڈمل پر زیادہ دیر ورزش کرنا یا اس کا زیادہ انکلائن یعنی اونچاٸ پہ رکھنا قطعی غیر ضروری ہے۔ اس سے گٹنوں کو نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔ صرف دس سے پندرہ منٹ کارڈیو کافی ہے۔
اس کے بعد آپ ٹارگٹ مسل ورک آؤٹ یعنی مختلف پٹھوں کیلئیے خاص ورزش کرئیے۔  آپ بازو کاندھے ایک دن، چھاتی، پیٹھ ایک دن اور پیٹ ایک اور دن، اور کولہوں اور رانوں کی ورزش کسی اور دن کر سکتی/سکتے ہیں۔ مشین اور باقی ورزش کے آلات بدل بدل کر ورزش کرئیے۔ ایک ہی طرح کی ورزش سے پٹھے عادی ہوجاتے ہیں اور وہ اثر کرنا بند ہو جاتی ہے۔ پٹھوں کے نام سیکھئیے تاکہ آپکو پتہ ہو کہ کونسی ورزش آپکے کن پٹھوں کو حرکت کروا رہی اور آپ دھیان کے ساتھ کر سکیں تاکہ اس کا آپکو مکمل فائدہ ہو۔
یا پھر ہر دو دن کے بعد پورے جسم کی ورزش کرئیے لیکن ورزش اور اس کو کرنے کے طریقے کو ہر ہفتے یا ہر دفعہ بدلتے رہئیے۔
اس کے علاوہ ہیلتھی فیٹس یعنی صحت افزاء چکناٸ اپنی خوراک میں شامل کرئیے۔ تھوڑا سا دیسی گھی، زیتون کا تیل، ناریل کاتیل یا مکھن اور انڈے کی زردی کم از کم ایک روزانہ (اگر آپکو ڈاکٹر نے کسی وجہ سے منع نہیں کیا ہا تو)، آپکے ہارمون کے نظام کو ٹھیک کرے گا اور وزن کم ہوگا۔
ہری پتہ دار سبزیاں یا ساگ کا کھانے میں استعمال آپکے وزن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ (اگر آپکو ڈاکٹر نے منع نہیں کیا تو ہی استعمال کرئیے۔)
نہار منہ کوٸ بھی وزن کم کرنے میں معاون میٹابولزم بوسٹر لیجئئیے جیسے نیم گرم پانی یا اس میں کچھ اجزاء مثلاً شہد، لیموں، دارچینی، سرکہء سیب وغیرہ شامل کر کہ پیجئیے۔





No comments:

Post a Comment